آئی پی پی آج سے سیاسی جلسوں کا آغاز کرے گی

آئی پی پی آج سے سیاسی جلسوں کا آغاز کرے گی
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) آج سے سیاسی جلسوں کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی اج خانیوال میں جہانیاں اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
جلسے سے جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری، ایاز خان نیازی، وسیم چوہدری خطاب کریں گے۔
پہلے مرحلے میں آئی پی پی 9 اضلاع میں جلسے کرے گی۔
3 نومبر کو حافظ آباد، 9 نومبر کو نارووال، 12 نومبر لیہ اور 17 نومبر کو قصور، 20 نومبر گوجرانوالہ، 24 نومبر جھنگ، 2 دسمبر ساہیوال اور 9 دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے۔
جہانیان اسٹیڈیم میں اسٹیج اور پنڈال بنا لیا گیا ہے، آج کے جلسے کے پنڈال میں بیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا پہلا سیاسی پاور شو 13 اکتوبر کو جھنگ میں کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/292162/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/292162/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

