Advertisement

پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ

ممتاز زہرہ بلوچ

افغانستان ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نو اور دس اکتوبر کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کانفرس میں شرکت کی، انہوں نے ای سی او رکن ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، آزربائیجان میں کانفرس کی سائیڈ لائن پر سیکریٹری جنرل ای سی او اور آزربائیجان ہم منصب سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، سیکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہئ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارتی ذمہ داری ہے، زینب عباس کے خلاف بے جا ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے، بلاو جواز کیس میں زینب کو گھسیٹا جا رہا ہے، پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں، ہم جلد ویزوں کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ او آئی سی کے جموں کشمیر پر خصوصی نمائندے پاکستان کے دورے پر ہیں، آج وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ اور ملاقاتیں کریں گے، کشمیر کی صورتحال پر اپنی رپورٹ مرتب کر کے او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کو پیش کریں گے، پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے، او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لئے پاکستان کوشش کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اٹھائے، سیاسی لیڈر کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان فلسطین پر اسرائیلی بے رحمانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے، غزہ پر پابندیوں اور غیر انسانی سلوک قابل مذمت ہے، غزہ میں حملے اور پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ پابندیاں اٹھا کر فلسطینیوں کا حق خود ارادیت تسلیم کیا جائے، عالمی برادری اسرائیلی غیر انسانی حملوں کا نوٹس لے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں اور بھارتی سفارت خانے نے ورلڈ کپ 2023 کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافیوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بھارت کے ممتاز صحافی راج دیپ سردسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا ’’سن کر مایوسی ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ صحافیوں کو اب تک ویزے نہیں دیے گئے، صحافیوں کو سیاسی الجھنوں میں کیوں پھنسایا جارہا ہے۔ جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا حصہ ہے تو میزبان بھارت ویزے دینے سے انکار نہیں کرسکتا‘‘۔

Advertisement

معروف بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ بطور میزبان بھارت پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کر سکتا۔ خدشہ ہے اسلام آباد مستقبل میں بھی اسی طرح کا بدلہ لے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/335965/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/335965/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version