سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ آصف زرداری نے بڑا سرپرائز دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی کیونکہ مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عام انتخابات اور سندھ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر گفتگو کی گئی۔
آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تو پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں ہے، ہماری توجہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان پر ہونی چاہیے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی تیار کی ہے، نتائج پہلے سے مختلف ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/341585/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/341585/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News