Advertisement

غیرقانونی مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں 2 دن باقی

افغان

غیرقانونی مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں 2 دن باقی

اسلام آباد: حال ہی میں حکومتی احکامات کے پیش نظر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 2 دن باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔

28 اکتوبر کو 4572 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں 1292 مرد، 668 خواتین اور 2612 بچے بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانہ ہوئے، تاہم افغانستان روانگی کے لئے 174 گاڑیوں میں 149 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی جبکہ اب تک کل 86,546 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ہمدرد اور ذمہ دار ہمسائے کا کردار ادا کیا ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان کے جنگی متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی، منشیات، کلیشنکوف کلچر، اسمگلنگ جیسے بے شمار جرائم افغان پناہ گزینون کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں جس کے پیش نظر  حکومت پاکستان  نے غیر قانونی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

Advertisement

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے پاکستان کی سالمیت کے پیش نظر ان جرائم کو ختم کرنے کا اٹل فیصلہ کرلیا ہے، تاہم  حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

افغان مہاجرین نے وطن واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چالیس سال تک ہمیں پناہ دی، “جب ہمارے ملک میں جنگ چل رہی تھی تب ہم پاکستان آئے اور یہاں ہمیں بھائیوں کی طرح رکھا گیا۔

افغان مہاجرین کا کہنا تھا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا اتنا خیال رکھا گیا اور آج باعزت اپنے ملک واپس جارہے ہیں، ہم اپی خوشی اور زضامندی سے اپنے ملک واپس جارہے ہیں اور دعاگو ہیں کہ پاکستان ہمیشہ خوشحال رہے، ہمارے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہوئی اور ہم اپنی مرضی سے افغانستان واپس جارہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھے۔

افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے، افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا عمل دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج مرتب کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان افغانوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ان کے متعلقہ ممالک کو رضاکارانہ وطن واپسی کے لئے دی گئی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کرے گی۔

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/352917/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/352917/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version