Advertisement

عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں کا گروہ آف لوڈ کر دیا گیا

عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں کا گروہ آف لوڈ کر دیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 8 مسافر عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، امیگریشن میں معلوم ہوا کہ مسافر بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کا تعلق لودراں سے ہے ، جو ایجنٹس کی ملی بھگت سے سعودی عرب جا رہے تھے۔

مسافروں نے انکشاف کیا کہ بھیک سے حاصل ہونے والی آدھی رقم ایجنٹ کے حوالے کرنی تھی، مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

Advertisement

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمرہ ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔

مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان سرکل منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/361211/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/361211/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version