Advertisement

ملک میں کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ

اندرون سندھ

بارشوں کے باعث اندرون سندھ میں کپاس کی پیداوارمیں واضح کمی کے اعدادوشمار جاری

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 30 ستمبر تک 20 لاکھ  69 ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران ٹیکسٹائل ملوں نے جننگ فیکٹریوں سے 41 لاکھ 76 ہزار گانٹھوں کی خریداری کی ہے جبکہ ایک غیر ملکی فرم نے اسی عرصے کے دوران 22 لاکھ 48 ہزار گانٹھیں خریدی ہیں، فی الوقت ملک بھر میں 663 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پنجاب میں 21 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار سے 34  فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ سندھ میں 30 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار سے ریکارڈ 113 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی محنت کو سراہتے ہیں 50 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار بڑا اضافہ ہے اور رواں سال کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 20 لاکھ گانٹھوں تک متوقع ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/430412/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/430412/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version