ہم سیاسی حکومت نہیں، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے:مرتضیٰ سولنگی

ہم سیاسی حکومت نہیں، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں:مرتضیٰ سولنگی
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہم سیاسی حکومت نہیں ہیں اور ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہوئے، غیر قانونی مقیم افراد کو اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، اس تمام عمل کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا جائے گا، وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک ورک پلان کی بھی منظوری دی جس کے تحت مرحلہ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے، جن غیر قانونی لوگوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے دوبارہ واپس آسکتے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کی دس امیگریشن چیک پوسٹس کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے، یہ دس چیک پوسٹیں بلوچستان اور کے پی میں ہیں، فلائی جناح ایئر لائن کو بین الاقوامی فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے، تاجکستان کی وزارت صنعت اور وزارت بحری امور کے درمیان تعاون کے پروٹوکول کی منظوری دیدی ہے، پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیڈز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، قدرتی گیس کی قیمتوں کے دوبارہ جائزے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2024 کی منظوری دی ہے، 1 لاکھ 79 ہزار 2 سو 10 افراد حج ادا کرسکیں گے، سرکاری اور پرائیویٹ مساوی کوٹہ دیا گیا ہے، حج گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں، چند دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی، پی آئی اے کو کچھ ادائیگیاں کی گئی ہیں، وفاقی کابینہ نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی منظوری دے دی ہے، فلائی جناح افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، ملائیشیا، عمان، قطر، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں فلائیٹ آپریشنز کر سکے گی۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے تاجکستان کی وزارت صنعت اور پاکستان کی وزارت بحری امور کے مابین صنعتی اشیاءاور خدمات کے شعبے میں درآمدات و برآمدات بڑھانے کے لئے تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کرنے کی منظوری دی ہے، کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دی ہے، کابینہ نے اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی حکومت نہیں، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، الیکشن کمیشن سب سے بااختیار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے تبادلوں کے حوالے سے خطوط پر عملدرآمد ہوگا، الیکشن کمیشن جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے لئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے، سیاسی جماعتیں کئی عشروں سے یہاں قائم ہیں، وہ ایک دوسرے سے رابطے بھی کرتی ہیں، اس رابطے میں انہیں ہماری مدد کی ضرورت نہیں، اگر کوئی سیاسی جماعت کا رہنما حکومت سے ملنا چاہے تو ان کی خواہش کا احترام کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/437378/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/437378/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News