Advertisement

ایف بی آر کی بڑی کارروائی؛ کروڑوں روپے کے اسمگل شدہ سگریٹ برآمد

ایف بی آر کی بڑی کارروائی؛ کروڑوں روپے کے اسمگل شدہ سگریٹ برآمد

   فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے لاکھوں اسمگل شدہ سگریٹ برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی کراچی آر ٹی او 1 اور آر ٹی او 2 میں اسمگل  شدہ اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کوری ہیں۔

ایف بی آر نے آر ٹی او 1 کراچی کے 103 مقامات پر کروڑوں روپے کے لاکھوں اسمگل شدہ سگریٹ برآمد کرلیے ہیں اور کارروائی کے دوران اسمگل شدہ برانڈ کی سگریٹ بھی ضبط کرلی ہے۔

 چیف کمشنر آر ٹی او 1 حیدر علی دھریجو نے کہا کہ کارروائی کے دوران ریٹل شاپس سے بھی اسمگل شدہ سگریٹس کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

سگریٹ پر چسپاں ٹیکس سٹیمپ کو ٹرانس ایکٹ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعہ چیک کیا گیا، نان ٹیکس پیڈ سیگریٹ کی نشاندھی پر ضبط کر کے ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف محکمہ جاتی  قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، موبائل ایپلیکیشن صارف بھی  اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر کے نان ٹیکس سگریٹ کی نشاندھی میں ایف بی آر پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کلفٹن ڈیفینس، صدر، گزری، بولٹن مارکیٹ کھارادر میٹھا در، اولڈ سٹی ایریا مارکیٹس، برمس روڈ جمشیف ٹاون میں کاروائیوں کی گئی، کراچی آر ٹی 1میں 5 لاکھ سے زیادہ نان ٹیکس پیڈ سیگریٹ کو ضبط کیا جا چکا ہے، آڑ ٹی او 2 میں40 مقامات پر نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کےخلاف کاروائیاں کی گئی اور 2 لاکھ سے زائد نان ٹیکس پیڈ سگریٹس ضبط کر لیے گئے، آڑ ٹی او 2 مین 12 کروڑ سے زائد کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس ضبط کیے گئے ہیں، آر ٹی او 2 میں گلشن اقبال،گلستان جوہر،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،نیو کراچی،بہادر آباد میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

   فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

دوسری جانب ملک امجد چیئرمین ایف بی آر نے کاٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، نان فائلرز ہائی ریٹ بھی دیتا ہے، ہم اسکے پیچھے بھی لگے رہتے ہیں، 40 لاکھ فائلرز نئے شامل ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال ہم نے 12 لاکھ ٹیکس پیئر شامل کیے تھے، اسمگلنگ بیت بڑا مسئلہ ہے اس میں دیگر ایجنسیز بھی شامل ہیں جو اسکو تدارک کے لیے کام کررہی ہیں۔

علاوہ ازیں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ہر چیز مانیٹرنگ بیت سخت انداز میں کی جارہی ہے، پہلی تین ماہ میں ایف بی آر نے اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس کلکشن کی ہے، دو تاریخ کو آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ انکے پروگرام کو انہی کے انداز میں آگے بڑھایا جائے اور عملدرآمد کیا جائے، ابھی تک ہم ٹریک پر ہیں جب وفد آئے گا مزید بات کی جائے گی، آئی ایم ایف جب پیسے دیتا ہے تو دیکھتا ہے کس انداز میں کیسے خرچ کیا جارہا ہے، ہمارا فوکس ہے کہ صرف بینکس سے پیسا حاصل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ خسارہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کسی حد تک کمی آئی ہے، ہمیں بالکل احساس ہے کہ صنعتوں کو کیا تکلیف ہے، جتنے بھی پلیٹ فارمز ہیں سب کی پریشانیاں سنتے ہیں، میں ٹی وی پر بیٹھ کر تقریریں نہیں کرتی۔

Advertisement

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے مزید کہا کہ ایک اکنامک ریوائل پروگرام بنایا گیا ہے، ایک نیشنل ایکس چیکر اسکیم بنائی گئی ہے اس پر کام جاری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/508413/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/508413/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version