Advertisement

پاکستان میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے

یوم یکجہتی فلسطین

پاکستان میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے غزہ میں مظالم اور وحشیانہ حملوں کے خلاف ملک بھر میں آج (جمعے) کو ‘یوم یکجہتی فلسطین‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح نماز جمعے کے بعد پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے غزہ میں مظالم اور وحشیانہ حملوں کے خلاف راولپنڈی و اسلام آباد میں نماز جمعے کے بعد تین تین مختلف مقامات پر متعدد مظاہرے ہونگے۔

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی 13 اکتوبر بروز جمعہ اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منا رہی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ بچے، خواتین، بوڑھے، بلاتفریق سب قتل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے اپنے شہروں میں اس پرامن احتجاج کا حصہ بنیں۔

جمعیت علمائے اسلام

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی آج ملک بھر میں یوم طوفان اقصیٰ منانے کا اعلان کیا ہے، 14 اکتوبر پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو فلسطینی بھائیوں کے حق میں بڑے مظاہرے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بعد نماز جمعہ ضلعی ہیڈ کواٹر پر مظاہرے کیے جائیں گے، ان مظاہروں اور اس دن کو یوم طوفان اقصیٰ کا نام دیا جائے گا، یوم طوفان اقصیٰ پر قوم باہر نکلے اور فلسطینی بھائیوں کو یقین دلائیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم ہیں، اگر اجازت ملتی ہے تو مسلم جوان محاذ پر جانے کے لئے بھی تیار ہے۔

‎ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اب فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کرے گا، پہلے سے زیادہ اہتمام سے اس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پیغام عالمی دنیا کو پہنچ سکے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں 260 بچوں سمیت 1200 فلسطینی شہید

انکا کہنا ہے کہ سرزمین فلسطین پر آگ بھڑک اٹھی ہے، فلسطینی بچے، بوڑھے، خواتین اور عام شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، مکانات، پانی پینے کے ذخائر اور اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دیں، مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں، واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمران کھانے پینے اور رہائش کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں، اسرائیل وحشی اور درندے کا کردار ادا کررہا ہے، پچھتر سال سے عرب زمین پر قابض ہے، فلسطینی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ ایک جائز جنگ ہے لیکن امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کو پامال ہوتے ہوئے تماشہ دیکھ رہے ہیں، امریکہ و یورپ انسانی حقوق کے قاتل کو سپورٹ دے رہے ہیں۔

اسرائیل فلسطین بحران

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس نے اسرائیل پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا آج چھٹا روز ہے جب کہ حماس کی کارروائی کی ایران نے بھی حمایت کی تاہم ان حملوں کے پچیھے ایران کا ہاتھ ہونے کی تردید کی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب منگل کو شام کی جانب سے سرحد پار اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے اپنے توپ خانوں کا رخ شام کی جانب کرلیا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے روز حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے بعد سے اب تک 1200 افراد ہلاک اور غزہ میں پانچ ہزار 600 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/523139/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/523139/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version