پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ بحری مشقوں کیلئے تیار

پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ بحری مشقوں کیلئے تیار
پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ بحری مشقوں کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حری مشق سی گارڈئینز آئندہ ماہ منعقد ہوں گی۔
سی گارڈئیںز سلسلے کی تیسری مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہو گی
چینی وزارت دفاع کے مطابق اس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ہو گا، دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سی گارڈئینز مشقوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا، پہلی سی ارڈئینز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022 میں شنگھائی کے قریب منعقد کی گئی۔
پاکستان اور چین کی فضائی افواج نے بھی حال ہی میں شاہین 10 جنگی مشقیں منعقد کیں۔
چین میں ہونے والی مشقوں میں پی ایل اے ایئر فورس کے جے 16 اور پاک فضائیہ کے جے 10 سی اور جے ایف 17 طیارے شامل تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/525046/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/525046/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

