بلوچستان؛ 7 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان؛ 7 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر یعنی کل سے شروع ہورہی ہے، مہم کے دوران 24 لاکھ 44 ہزار سے زائد بچوں کو اینٹی پولیو ویکسین دینے کا ٹارگٹ ہے، کمپین میں 10 ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 598 موبائیل ٹیمز گھر گھر جاکر پولیو ڈراپس بچوں کو دیں گی جبکہ 925 ٹیمیں فکسڈ سائٹس پر اور 547 ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی متعین ہونگی، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے ڈراپس بھی پلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جنوری 2021 سے بلوچستان بھر سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، صوبے میں پولیو کا آخری کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/610751/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/610751/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News