Advertisement

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار سے جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، سیاستدانوں میں اختلاف رائے کے باوجود گنجائش لازمی ہے اور وقت آگیا ہے کہ سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار سے جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہوں گے جبکہ آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ سب کو ہوگا، سیاستدان اختلاف رائے یا الگ مؤقف رکھ سکتا ہے لیکن انتشار نہیں پھیلانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں ہے، یہ بات قابل افسوس ہے کہ خود سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں لیکن اب سنبھلنا ہوگا، سیاسی منشور اور سیاسی مؤقف دینا سب کا حق ہے مگر اولین ترجیح پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے مطابق اس وقت پاکستان اور امتِ مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کے ساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کی خوشی و غم میں شرکت بھی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/617769/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/617769/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version