سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/619532/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/619532/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News