Advertisement

عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام

امیر مقام

عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کے عوام کا جذبہ دیدنی ہے، اپنی سیاسی زندگی میں ایسے چارجڈ کارکن نہیں دیکھے، ابھی راستہ میں بہت بڑا قافلہ ضلع خیبر سے آرہا ہے، صوبے بھر سے کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور کی طرف جا رہے ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ کارکنوں کے نکلنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، ملک کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ مسائل کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے، آج کے بعد پاکستان کے اچھے دن آئنگے، اب قوم کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک کا زوال نواز شریف کے جھوٹے مقدمہ میں نااہلی سے شروع ہوا، اقتدار میں لانے اور ہٹانے کی طاقت عوام کے پاس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، آج عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف اور شیر کا ساتھ دینا ہے، بلاول بھٹو کو اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے ذرا انتظار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/622244/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/622244/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version