نواز شریف کا سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلی فون، کامیاب جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد

نواز شریف کا سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلی فون، کامیاب جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد
قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے (ن) لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے سیف الملوک کھوکھر سے رابطے کے دوران کہا کہ کھوکھر برادران نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے بہترین انداز میں کام کیا، میاں نواز شریف، کامیاب سیاسی پاور شو نے ثابت کیا کہ عوام آج بھی اپنے تمام تر مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف ہی دیکھ رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عوام سے کیا اپنا ہر وعدہ پورا کر کے دکھایا، آئندہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
سیف الملوک کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر عوام کے سمندر نے جلسے میں ثابت کیا کہ انہیں نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لئے آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پارٹی نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب جلسے کا اہتمام کیا جس کا انتظام صدر سیف الملوک نے دیکھا، جلسے میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور اس ہی وجہ سے جلسہ کافی کامیاب گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/642330/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/642330/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

