Advertisement

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اسے کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، نگران وزیراعظم

  • فہد
  • شيئر

نگران وزیراعظم

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اسے کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اسے کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہاکی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم، اصلاح الدین صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اصلاح الدین صدیقی نے نگران وزیرِ اعظم کو اپنی سوانح عمری، ڈیش تھرو مائی لائف پیش کی اور گزشتہ شب ہاکی چیمپیئن شپ کے اختتامی میچ میں انوار الحق کاکڑ کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیرِ اعظم اور اصلاح الدین صدیقی کے درمیان پاکستان میں ہاکی کی موجودہ صوتحال، اس کی بحالی اور فروغ کے اقدامات پر گفتگو ہوئی اور اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر نگران وزیرِ اعظم کی خصوصی تعریف بھی کی۔

دوران ملاقات نگران وزیرِ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے کئی دہائیوں تک ہاکی کے میدانوں میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، قومی کھیل ہاکی کی پاکستان میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہاکی کو ایک مرتبہ پھر سے اسکا کھویا ہوا مقام دلوا کر رہیں گے، حکومت نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اصلاح الدین صدیقی جیسے لیجنڈ پاکستان کے اصل ہیروز ہیں۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت دی کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

نگران وزیراعظم سے سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ ہشوانی کی بھی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی کاروباری استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مرتضیٰ ہشوانی نے نگران وزیراعظم کو ملک میں معاشی استحکام لانے کی کامیاب کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  کے ذریعے ملک کی کاروباری کمیونٹی اور حکومت کے مابین کاروباری اشتراک کی تجویز بھی پیش کی۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے میں سیاحت کی لامحدود استعداد موجود ہے، پاکستانی کاروباری کمیونٹی اور چینی تعاون کے ذریعے خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے کے سیاحتی شعبے میں خاطر خواہ کام کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں اچھے مقامات میں موجود سرکاری ملکیتی عمارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانے پر بھی  گفتگو کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/646691/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/646691/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version