Advertisement

ریاست اگر انتخابات کروانا چاہے تو موسم سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ریاست اگر انتخابات کروانا چاہے تو موسم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے حل کیا جائے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی 1967 سے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے، کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے کشمیریوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کی، وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیراﺅ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال بالخصوص خوراک اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے سات دہائیوں پر محیط ناجائز قبضے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکی جائے اور ناجائز محاصرے کو ختم کر کے متاثرین تک بین الاقوامی امداد کو پہنچنے دیا جائے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے حکومت پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی سرحدیں 1967 کے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے پہلے کے مطابق ہوں اور اس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو صرف ضروری نوعیت کے غیر ملکی دورے کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ ایسے دورے نہ کئے جائیں جو ضروری نہ ہوں۔

Advertisement

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دی، کابینہ نے سید احتشام قادر شاہ کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی تعینات کرنے کی منظوری دی، کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزری کنسورشیم کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو پاک چین تعلقات کے فروغ کے لئے چین کی طرف سے تفویض کردہ میڈل وصول کرنے کی منظوری دی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین طے شدہ حوالگی کے معاہدے کے تحت دھوکے بازی کیس میں مطلوب پاکستانی شہری ملزم شہزاد احمد ولد ولی محمد قریشی کی حوالگی کی بھی منظوری دی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان میں شدید سردی اور شدید گرمی کے موسم میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ریاست اگر انتخابات کروانا چاہے تو موسم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/647300/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/647300/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version