Advertisement

اتحادی حکومت کی وجہ سے آج ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں، اسحاق ڈار (فائل فوٹو)

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی معیشت اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر پنجاب نے اسحاق ڈار کی بحیثیت سابق وفاقی وزیر خزانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سنبھالا اور صحیح ڈگر پر ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود ملک کی معیشت کو گرداب سے نکالا، ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اسحاق ڈار کی محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوششیں کامیاب رہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے، تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے، ان کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملک میں انفرا اسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوئی اور ملک میں موٹر ویز، اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں اتحادی حکومت کی ان تھک کوششوں کی وجہ ملک کو دیوالیہ کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا، اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، انہوں نے پہلے بھی ملک کو بحران سے نکالنے میں موثر کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/654330/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/654330/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version