Advertisement

بلوچستان حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے، مردان خان ڈومکی

مردان خان ڈومکی

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرک گولڈ کارپوریشن مسٹر مارک بریسٹو کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بریسٹو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بلا شبہ معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، بلوچستان کے قدرتی ذخائر صوبے کی تعمیر و ترقی اور معاشی خود کفالت کی جانب کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، بلوچستان حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے، حکومت بلوچستان بیرک گولڈ کارپوریسن کو کلیدی کاروباری ساتھی سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مستقبل میں سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم رکھتی ہے، یہ منصوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے فنی تربیت اور روزگار کے مواقعوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس منصوبے کے تحت سماجی بہبود کیلئے جو وسائل مختص کئے گئے ہیں اس سے لوگوں کے معیار زندگی بلند ہوگا، مقامی لوگوں کو تعلیمی وظائف کے ذریعے معیاری تعلیم کے مواقع ملیں گے، کوئٹہ ، حکومت بلوچستان کی جانب سے منصوبے میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، اس منصوبے کی کامیابی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/690521/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/690521/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version