Advertisement

کراچی: مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب

کراچی

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، مطلع کہیں صاف کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں اوسطا 80 جبکہ شام میں 60 فیصد تک رہے گا، ہوا میں شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں جزوی بحال، مغرب اور جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن میں گرمی کا زور برقرار ہے، بیشتر علاقوں میں رات کا پارہ 20 سے 23 ڈگری تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد میں پارہ 37 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ حیدرآباد، میر پور خاص، مٹھی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری اور ٹھٹھہ، بدین، سجاول میں 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی


واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو گی، جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/708438/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/708438/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version