Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

بارشوں

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارشوں، برفباری اور دیگر علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

دوسری جانب آج بیسر، جھیل لولو سر اور جھیل سیف الملوک میں برفباری ہوئی ، جس کے بعد وادی کاغان ناران میں سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، انتظامیہ نے برف باری کے باعث بابوسرٹاپ روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی ہے۔

ادھرسوات میں بھی سردی نے دستک دے دی ہے، موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوئی جبکہ وادی مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں پارہ 6 تک گرگیا جبکہ بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔

Advertisement

گجرات اور گردونواح میں موسلا دھاربارش نے سردی اور خُنکی میں اضافہ کردیا ہے اور بارش کا سلسلہ آئندہ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کوہاٹ شہر میں موسلادھار بارش سے گرمی کا خاتمہ ہوگیا ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/708539/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/708539/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version