Advertisement

ایپکس کمیٹی کا اجلاس؛معیشت کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور

نگران وزیر اعظم

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں معیشت کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، نگران وفاقی کابینہ ارکان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 ایپکس کمیٹی نے ایس ایف آئی سی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاری مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس کو سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

سرمایہ کاری پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی عناصر بشمول اصلاحاتی عمل میں تعطل اور شدید خسارے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 ایپکس کمیٹی نے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا، کمیٹی نے طے شدہ اہداف کے حصول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار  کیا جبکہ وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں نگراں وزیرِاعظم نے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ کے تحت معیشت کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/735189/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/735189/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version