پاکستان کی موجودگی میں فلسطین تنہا نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو

پاکستان کی موجودگی میں فلسطین تنہا نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودگی میں فلسطین تنہا نہیں رہ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے 16 برس مکمل ہونے پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر تاریخی دن تھا، پاکستانی عوام نے پرجوش استقبال کر کہ دنیا کو دکھایا، پیپلز پارٹی کے جیالے نظریاتی ہیں، جیالوں نے کوڑے کھائے ہیں، جیل اور شہادتوں بھی قبول کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے، جب تک پاکستان ہے فلسطین کی عوام اکیلا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جنہوں نے فلسطین اور غزہ کا دورہ کیا، بی بی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، یاسر عرفات محترمہ کی دعوت پر گڑھی خدا بخش بھٹو بھی آیا تھا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت صرف ہماری نہیں بلکہ فلسطین کی بھی ہے، آپ صرف ہمارے وزیر اعظم اور وزیرخارجہ نہیں ہیں، آپ کو فلسطین کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا، فلسطین کے شہداء کے اشو پر پورا پاکستان ایک ہے، نہ میرا نہ تیرا ہم سب کا پاکستان کے نعرے کے تحت ملک چلانا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشیت کا جنازہ نکل چکا ہے، ہمیں آگے بڑھنا پڑے گا، الیکشن کروانے ہوں گے پارلیمینٹ کو جگہ دینی پڑی گی، ہم تقسیم کی سیاست کے بجائے ضدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، انا کی سیاست کو دفن کرنا پڑے گا، عوام کی اوپر بھروسہ کرنا پڑے گا، عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ تھرکول سے نہ صرف ملک کا فائدہ ہے بلکہ مقامی لوگوں کا فائدہ ہے، بلوچستان، کے پی اور پنجاب کا ایک ایسا منصوبہ دکھا دیں جو تھرکول جیسا ہو، ماضی میں صدر زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، جو لوگ اس وقت صدر زرداری پر تنقید کرتے تھے آج وہ سی پیک کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں، یہ وژن صدر زرداری کا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپکو دنیا بھر میں موسمی تبدیلی کا سامنا کرنا ہے، ہر لمحے عوام اور مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، پاکستان میں سبز انقلاب لانے کے لیے پسماندہ علاقوں میں سرمایاکاری لائیں گے، پچھلے سال جب سیلاب آیا تو دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان وہ پیسہ نہیں اکٹھا کرسکا لیکن میں نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے منہ توڑ جواب دیا، دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی، لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان کیا گیا، اس محنت اور سوچ کے ساتھ ہم نے دنیا کو اکٹھا کرنا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/736653/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/736653/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

