جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، تنازعات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، عالمی برادری کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کےلیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی موجود صورت حال میں فلسطینی علاقوں میں جنگ اور خون ریزی کا خطرہ ہے، خطے میں پائیدار امن قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے، پاکستان فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر تمام تر تنازعات کا پائیدار اور مستقل حل کا خواہاں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں فریقین کو صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر نگران وزیراعظم کا ردعمل
- نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے، مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل افسردہ ہے، ہم شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستوں کے حل میں مضمر ہے، جس میں ایک خود مختار ریاست فلسطین ہے جس کے دل میں القدس شریف ہے۔
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دونوں فریقن کے درمیان کشیدگی کو روکنے کا خواہ ہے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جب کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق اور مقدس مقامات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے اور دونوں ریاستوں کو کسی حل کی طرف لے جائے، امن و سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/753242/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/753242/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

