آج پاکستان میں آئین اور قانون غیر مؤثر ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں آئین اور قانون غیر مؤثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں سیاسی قیادت کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان میں مفتی محمود کا اہم مقام تھا مفتی اعظم تھے، پاکستان کی سیاست میں مفتی محمود نے علماء کو شناخت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال پہلے مغرب اور مشرق میں تضادات تھے ان حالات میں اسلامی آئین بنایا، سویت یونین ٹوٹ چکا ہے امریکہ اسلام اور مذہب کے خلاف سویت یونین راہ پر ہے، ہماری سیاست بیوروکریسی مغرب کے دباؤ میں ہے، جمہوریت کی بالا دستی کا درس دینے والے امریکہ نے اس کے مخالف شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک جس نظریے کی بنیاد پر بنا تھا اسکو زندہ کرنا ہوگا، ہم نے بحیثیت قوم کلمے کے ساتھ منافقت کی، ہم نے اللہ کے قانون کے سامنے جھکنا ہوگا، کلمے کے ساتھ کیا کیا اللہ کے مقابلے میں آئے اور پاکستان کی ترقی کا سوچ رہے ہیں، آج پاکستان میں آئین اور قانون غیر مؤثر ہے، آج پاکستان آئینی لحاظ سے اسلامی ہے لیکن نظریاتی شناخت تبدیل ہو چکی ہے، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسلامی نظام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، عہد کریں کہ ملک کو اسلامی ملک بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے ایک ایجنڈ کو ملک پر مسلط کیا گیا، امریکہ نے سالوں میں افغانستان پر اتنی بمباری نہیں کی جتنی اسرائیل نے ایک دن میں غزہ پر کی، مسلم دنیا کو فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے، ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے، ہم دلیل کے ساتھ سیاست کررہے ہیں، زبردستی اور دھاندلی نہیں چلے گی، کسی کے سامنے سر جھکانے کے لئے تیار نہیں، تین سال میں ملک کی معیشت تباہ کردی گئی، ترقی کی شرح صفر آگئی، پی ٹی آئی دور حکومت زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسئلے پر سعودی عرب کو فوری طور پر او ائی سی کی اجلاس بلانے کی درخواست کروں گا، ہم پارلیمنٹ میں نہیں تھے لیکن ہماری آواز توانا تھی، جب بھی کارکنوں کو دعوت دی کارکن باہر نکلے ، کارکنوں نے نکلںکر بتاہا کہ مغرب ہمارے سامنے سفر نہیں کر سکتا جب ہم سڑکوں پر ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل میں درندگی کا سماء ہے بچے خواتین بوڑے سب نشانے پر ہیں، اسرائیل کے خلاف عرب ممالک کو وحدت کا اعلان کرنا چاہیے اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، عرب مصلحت سے بالا تر ہو کر ایک قوت بن جائیں اور اگر اسلامی ممالک اجازت دے توہمارا کارکن ساتھ لڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/764800/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/764800/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

