Advertisement

پاکستانی قوم ہر لحاظ سے فلسطین کے ساتھ ہے، حافظ سعد رضوی

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر لحاظ سے فلسطین کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کا منہ توڑ جواب عالمی برادری کیلئے واضح پیغام ہے، تمام اسلامی ممالک کھل کر اسرائیل کے خلاف اپنے اقدامات کا اعلان کریں، ہم کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر بڑھتا ہوا ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، آج کے دن مسلم دنیا کی غیرت کا امتحان شروع ہوگیا ہے، پاکستانی قوم اور تحریک لبیک پاکستان کا ہر کارکن فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، یہ فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کا وقت ہے نہ کہ مذمت کرنے کا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اقوام عالم جنگی حالات میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں، پاکستانی قوم ہر لحاظ سے فلسطین کے ساتھ ہے، امت مسلمہ کے پاس جہاد کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، پاکستان حکومت اپنے نظریات واضح کرتے ہوئے فلسطین کی مکمل حمایت کرے، قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، 57 اسلامی ممالک اتحاد فوری فلسطین کا ساتھ دینے کا اعلان کرے۔

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر نگران وزیراعظم کا ردعمل

Advertisement

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے، مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل افسردہ ہے، ہم شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہیں،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستوں کے  حل میں مضمر ہے، جس میں ایک خود مختار ریاست فلسطین ہے جس کے دل میں القدس شریف ہے۔

نگران وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پر تشدد صورت حال پر افسردہ ہوں، صورت حال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے، ہم شہریوں کی حفاظت اور دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے، مشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ حملے اور غزہ کی پٹی سے اچانک زمینی حملوں کے بعد اسرائیل نے حالتِ جنگ کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جوابی فضائی حملے کیے اور خبردار کیا کہ حماس کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ہم ابھی جنگ میں ہیں اور اس جنگ کو جیتیں گے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی جاں بحق اور خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حماس کے حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/771959/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/771959/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version