Advertisement

ای سی سی اجلاس؛ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر فریم ورک کی منظوری کا امکان

ای سی سی اجلاس

ای سی سی اجلاس؛ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر فریم ورک کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر فریم ورک کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس ربیع سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضرورت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی کریڈٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے بھی کمیٹی اجلاس میں غور ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر فریم ورک کی منظوری اور ماڑی گیس کے کنویں سے فرٹیلائزرز کیلئے گیس کی قیمت پر نظرثانی کا امکان ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ 19 ستمبر 2023 کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے رواں مالی سال کے چھ ماہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں سے 10 ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔

دوران اجلاس ای سی سی نے ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے، وزارت قومی تحفظ خوراک کو چینی اور گندم کی قیمتوں، اسٹاک کے بارے میں ریگولر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اور وزارت منصوبہ بندی کو چیف سیکرٹریز کے ذریعے اشیاء ضروریہ پر غیر ضروری منافع کی روک تھام کی ہدایت بھی دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/798717/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/798717/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version