حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا، سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گورنر ہاؤس پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ہم شکر گزار ہیں کہ ہم نے آج سرخ فوج کو شکست سے دوچار ہوتے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ سرخ فوج کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ جہاں بھی جاتی ہے فتح حاصل کرتی ہے، افغانستان میں مجاہدین نے سرخ فوج کو شکست سے دوچار کیا، حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے مجاہدین کی کارروائی سے اسرائیل اور ان کی سرپرستی کے خواب چکنا چور ہوگئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ صدی میں یہودیوں کو کبھی اتنا بڑا نقصان نہیں پہنچا جتنا کل فجر کے بعد حماس کے مجاہدین نے 7 ہزار راکٹ برسا کر اسرائیل کو فلسطین سے بھگایا، آج فلسطین میں جشن کا سماں ہے،400 سے زائد فلسطینی بھائی شہید ہوگئے ہیں، اسرائیل کا موساد کہا گیا ان کے انٹیلی جنس ادارے کہاں گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے ثابت کردیا کہ اللہ غالب ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا جائے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، چاہے کوئی فلسطین کا ساتھ دے یا نہ دے ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایسا دن ہے کہ آج اسرائیل کے بچے رو رہے ہیں، ساری دنیا سے یہودیوں کو جمع کیا گیا اور اسرائیل بنایا گیا، قائد اعظم نے کہا تھا کے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس پورے ہفتے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی منائے گی، میں پورے پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں، ان کا حوصلہ بڑھائیں، آئندہ اتوار کو بڑا ملین مارچ ہوگا، جمعہ کو بڑی بڑی ریلیاں نکلیں گی، حکمرانوں کی خاموشی کا مطلب یہودیوں کی حمایت ہوگی، حکمرانوں کو چاہیے فلسطین کی حمایت میں آگے آئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/841604/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/841604/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

