Advertisement

تمام ایئرلائنز کو گزشتہ حج کے فضائی کرایہ کی مد میں 95 فیصد ادائیگی ہو چکی ہے، انیق احمد

انیق احمد

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائنز کو گزشتہ حج کے فضائی کرایہ کی مد میں 95 فیصد ادائیگی ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایئرلائنز کو بقایا 5 فیصد ادائیگی حسابات کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد جاری کی جاتی ہے، ایسی رقوم کی ادائیگی کیلئے وزارت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر (فیڈرل سیکرٹری) کی منظوری لازمی ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ سیکرٹری مذہبی امور کا عہدہ خالی ہونے کے باعث فضائی کمپنیوں کو ادائیگی تعطل کا شکار ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری مذہبی امور کی تعیناتی کا انتظار کیا جا رہا ہے، سیکرٹری مذہبی امور کی تعیناتی کے بعد فضائی کمپنیوں کو ادائیگی کر دی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تیار کر کے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی۔

وزارت مذہبی امور نے تیار کردہ پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی۔

Advertisement

ملکی تاریخ میں پہلی بار بیس روز کا قلیل مدتی حج پیکیج بھی پالیسی میں شامل کر دیا گیا، سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات گیارہ تجویز کر دیے گئے، دس ہزار سپانسر شپ کوٹہ بھی رکھا گیا، سپانسر شپ کوٹہ ڈالرز کی صورت میں رقم جمع کرانے والوں کے لئے ہو گا۔

تیار کردہ پالیسی کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار فیملی کے ساتھ حج پر جانے والوں کو الگ رہائش دی جائے گی، دو یا تین بیڈ ایک فیملی کو دیے جائیں گے، سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے لئے اگلے ہفتے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے، سعودی حکومت کی 905 حج کمپنیوں کو 46 میں بدلنے کے حکم کو بھی حج پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔

پالیسی میں نجی حج کمپنیوں کو کلسٹر بنا کر کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مدر کمپنی میں شامل ہونے والی کمپنیوں کے کلسٹر کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا، حج کا کل کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہو گا، نجی سکیم کا حج کوٹہ 89605 ہو گا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/871644/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/871644/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version