ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ شیخ رشید نے اہم اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوئی، انہیں عام معافی دلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھُپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے اُن کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں، کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللّٰہ ہمیں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/943385/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/943385/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

