Advertisement

پاکستان اور کینیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کینیا

پاکستان اور کینیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کینیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو کی بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں پاک کینیا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

دوران ملاقات نگران وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی صحافی ارشد شریف شہید کے قتل پر گفتگو کی اور اسپیشل جے آئی ٹی کو رپورٹ کو جلد حتمی شکل دینے میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے روابط کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے مابین تجارت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ مزید ترقیاتی منصوبوں و اقدامات پر تعاون کا خواہاں ہے ۔

Advertisement

دوسری جانب کینیا کے صدر نے پاکستان کے زرعی اور صحت کے شعبے میں تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور نگران وزیرِ اعظم کو کینیا کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی کینیا کے صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

نگران وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں

چین کے دورے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات طے ہوگئی، تاہم  نگران وزیراعظم کی روس کے صدر ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ آج مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، تاہم  نگران وزیر اعظم چین کے صدر کی دعوت پر منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق استقبالیہ کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر پیوٹن سے  ون آن ون ملاقات ہوگی۔

Advertisement

یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، تاہم انوار الحق کاکڑ آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/944195/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/944195/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version