Advertisement

نگران وزراء اور اعلیٰ افسران کے بیرون ملک دورے؛ نگران وزیراعظم کا اظہار برہمی

  • فہد
  • شيئر

نگران وزیراعظم

نگران وزراء اور اعلیٰ افسران کے بیرون ملک دورے؛ نگران وزیراعظم کا اظہار برہمی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے بیرون ملک کے غیر ضروری دوروں پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ بعض وزراء اور اکثر وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران بے جا غیر ملکی دورے کررہے ہیں۔،جس کی وجہ سے وفاقی وزارتوں اور پاک سیکریٹریٹ میں کام متاثر ہورہا ہے۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ کئی اعلیٰ افسران اپنے بچوں سے ملنے کے لیے سرکاری دوروں پر بیرون ملک گئے۔

نگران وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ صرف انتہائی ناگزیر غیر ملکی دورے کیے جائیں، صرف ایسے دورے کیے جائیں جہاں پر سپانسر متعلقہ ملک یا ادارہ ہو۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ غیر ملکی دوروں سے قبل مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت لی جائے اور ہر دورے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورمیں شرکت کیلئے نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ اگلے ہفتے چین روانہ ہو نگے۔

نگران وزیر اعظم 16 اکتوبر کو چین روانہ ہونگے، 17 اور  18 اکتوبر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔ تاہم دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت 15 معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی اتحادی کابینہ کے 22 وزرا نے ایک سال میں 93 ممالک کا دورہ کیا تھا اور ان دوروں پر سرکاری خرانہ سے ساڑھے 8 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔

9 ماہ میں سب زیادہ بیرونی دورے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیے، اور ان بیرون ملک دوروں کی تعداد 18 بنتی ہے جبکہ ان میں 3 امریکا، 3 متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل تھے۔

دوسرے نمبر پر سابق وزیر مملکت خارجہ حناربانی کھر نے 11 بیرون ملک دورے کیے اور ان دوروں پر ایک کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار 876 روپے کے اخراجات آئے جبکہ سابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اسی عرصے میں 7 بیرون ممالک کے دورے کیے اور ان کے بیرون ممالک دوروں پر 82 لاکھ 87 ہزار 271 روپے خرچ آیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/994881/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/994881/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version