Advertisement

حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کا وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی پر تحفظات کا اظہار

حج

حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کا وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) نے وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی 2024 پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی سے متعلق پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حج پالیسی میں پرائیوٹ سیکٹر کی تجاویز نظر انداز کی جارہی ہیں، کابینہ میں بھیجی جانے والی حج پالیسی میں پرائیویٹ اسکیم کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور میں سیکریٹری نہ ہونے کہ وہ سے جامع حج پالیسی مرتب نہ ہو سکی، اس حج پالیسی سے آئندہ حکومت کے لئے مسئلہ کا سامنا ہوگا، عجلت میں پیش کی جانے والی حج پالیسی کے آئندہ حکومت کے مسائل میں اضافہ کرے گی۔

ہوپ نے کہا کہ کابینہ میں پیش کی جانے والی سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے حجاج کیلئے الگ الگ معیار باعث تشویش ہے،  گزشتہ سال کی اسپاسرشپ اسکیم کا مزید تجربہ کرنا باعث تشویش ہے۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کہنا تھا کہ حج آرگنائزرز 50 فیصد کوٹہ کے حامل سے بغیر مشاورت پالیسی مرتب کی گئی ہے، پرائیویٹ اسکیم کے 90 ہزار حجاج کرام کے حج آرگنائز کرنے والے حج آرگنائزرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

ہوپ نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسکیم کے 904 حج آرگنائزرز کے روزگار کو ختم کرنے کی شازش کہ جا رہی ہے، وزیراعظم حج پالیسی میں پرائیویٹ اسکیم کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2024 نومبر کے آغاز میں منظور ہونے کا امکان ہے، مجوزہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں آئندہ ماہ کے وسط تک طلب کی جائیں گی، حج کیلئے ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

پہلی بار اضافی رقم کیساتھ بیس سے پچیس دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ حج اسکیم جاری رکھی جائے گی اور حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا، شناخت کیلئے حجاج کے دیئے جانے والے بیگ پر پاکستانی پرچم، کیوآرکوڈ اور کوائف درج ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجراء کیا جائے گا، اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پرہی محیط ہوگا۔

واضح رہے کہ اگلے سال سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/995942/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/995942/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version