Advertisement

بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین پی ٹی آئی نامزد

بیرسٹر گوہر علی

بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین نامزد

بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین پی ٹی آئی نامزد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھے آج ایک زمہ داری سونپی، میں قوم کو پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق آگاہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2022 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، حال ہی میں الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دے دیا کہ آپ نے انتخابات نہیں کروائے اس لیے ہم آپ کا بلے کا نشان لے لیں گے، ہم الیکشن کمیشن کے پاس گئے اور انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات فراہم کیں۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہم مطمئن ہیں کہ آپ نے انتخابات کروائے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا، ہمیں شک ہوا کہ شاید ہمارے انتخابی نشان سے ہمیں محروم کیا جا رہا ہے، شک یقین میں بدلا اور الیکشن کمیشن نے ہمیں دوبار انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا کہا، ہمارے نزدیک یہ فیصلہ غیر آئی ہے، ہمارے پاس دو راستے ہیں، یا تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں یا چونکہ انتخابات کا وقت قریب ہے تو پارٹی انتخابات کروا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ نے فیصلہ کیا کہ ہم دونوں راستے اپنائیں گے، فیصلے کو چلینج بھئ کریں گے اور انٹرا پارٹی انتخابات بھی کروائیں گے، میری چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں، آج میں اعلان کر رہا ہوں پاکستان تحریک انصاف ہفتے کو انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، کیا چیئرمین پی ٹی آئی بطور چیئرمین انٹرا پارٹی انتخابات لڑیں گے یا نہیں اس پر میڈیا پر بہت قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہم سے قانونی رائے مانگی کہ کیا میں انٹرا پارٹی انتخابات لڑ سکتا ہوں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم بیٹھی اور سوال کا جواب ڈھونڈا، عمران خان کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہوا ہ، ہمارے مطابق وہ سزا بھی غیر آئینی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version