Advertisement

سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

انتخابات

سندھ کے 16 اضلاع میں اتوار (آج) 26 یونین کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہو رہی ہے، تاہم پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

کراچی میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی 9 نشستوں پر پولنگ جاری ہے، تاہم 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت 54 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی میں چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں جبکہ ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشستوں پر بھی پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخاب والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 686 ہے جبکہ شہر قائد میں 121 پولنگ میں سے تمام کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں سندھ کے 16 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے 3 روز کے لئے کنٹرول روم اور شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے، تاہم کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا اور مرکزی کنٹرول روم میں افسران مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم میں انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا جبکہ کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/136563/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/136563/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version