Advertisement

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی؟ علی محمد خان کا اہم بیان سامنے آگیا

بڑی سیاسی ہلچل؛ علی محمد خان نے سرپرائز اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کا فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اتحاد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے بھی اتحاد کیا ہے، فی الحال چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کا کوئی عندیہ نہیں، سسٹم پراثرانداز ہونے والے تمام افراد سے بات ہونی چاہئے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، صرف الیکشن کرانا اہم نہیں، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن تو ہو جانے ہیں مگر الیکشن کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا، ان تمام لوگوں نے ملک کو یہاں تک پہنچا دیا ہے، یہ سوچنا چاہیے کہ 8 فروری کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ کور کمیٹی دو تین معاملات پر کام کر رہی ہے، ہماری لیڈر شپ کو پریشر میں پارٹی چھوڑنی پڑی، کچھ لوگ غائب ہو جاتے تھے پھر سامنے آ جاتے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جماعتوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام ٹکٹیں چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت اور دستخط سے جاری ہوں گی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران اسد عمر کے حوالے سے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ اسد عمر پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے ایک قابل آدمی اور ہماری پارٹی کے بڑا نام تھے، پی ٹی آئی کی پالیسی کبھی اداروں سے ٹکراؤ کی نہیں تھی، اسد عمر چیئرمین پی ٹی آئی کے دل کے بھی قریب تھے، ان کا جانا ہمارے لیے مایوسی کا دن تھا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری پر مشکل وقت ہے میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے میرے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، البتہ ان کی واپسی کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/137163/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/137163/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version