کن پاکستانیوں پر یو اے ای نے ویزا کے اجراء پر پابندی لگادی؟ جانیے

کن پاکستانیوں پر یو اے ای نے ویزا کے اجراء پر پابندی لگادی؟ جانیے
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے غیرمہارت یافتہ ورکرز کیلئے ویزوں کا اجراء معطل کر دیا ہے۔
غیرحتمی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اماراتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے غیرمہارت یافتہ ورکرزپر یہ پابندی کسی پیشگی نوٹس اور واضح وجہ بتائے بغیر عائد کی گئی ہے۔
گردش کرتی اس خبر کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ورکرز کی ایک بڑی تعداد بے یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی تارکین وطن متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کا 10 فیصد ہیں اور ان کا ایک بڑا حصہ غیرمہارت یافتہ ورکرز پر مشتمل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اماراتی حکومت کے اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/160679/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/160679/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

