پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 9 روپے 1 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/251830/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/251830/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

