Advertisement

خاور مانیکا کا انٹرویو؛ پرویز الہٰی کا بھی اہم بیان آگیا

پرویزالہٰی

خاور مانیکا کا انٹرویو؛ پرویز الہٰی کا بھی اہم بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہٰی کا خاور مانیکا کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہٰی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہیے تھا، جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو اس وقت خاور مانیکا کو انٹرویو دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، لاہور میں بھی یہی ہورہا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ شیڈول آئے گا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل ہی آئی ایم ایف کے وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

صدر تحریک انصاف نے کہا کہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آ جائیں گے، ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں، چیف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اور جلسے کرنے دیں۔

Advertisement

پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارا کپتان بھی تگڑا ہے، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہوگا، ہماری انتخابی مہم کو نہیں روک سکتے، کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کرلے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/280742/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/280742/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version