ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب ساتھ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب ساتھ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گلگت بلتستان کی عوام کو جنگ ِآزادیء کے 76 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دِن گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے، یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر لوگوں نے ڈوگرا سامراج کو شکست دے کر پاکستان کے ساتھ دائمی تعلق کی بنیاد رکھی، گلگت بلتستان بہادر، محنتی اور محبِ وطن باسیوں کا علاقہ ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنگ آزادی میں داد شجاعت دینے والوں بالخصوص کیپٹن مرزا حسن خان اور صوبیدار میجر بابر جیسے بہادر سالاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، گلگت بلتستان ہماری بنیادی اکائی اور قیمتی سرمایہ ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ہم سب ساتھ ہیں، وطن کی سربلندی اور شان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/319667/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/319667/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

