Advertisement

اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہ 40 لاکھ روپے ہونے پر سینیٹرز کا اعتراض

سینیٹ

اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہ 40 لاکھ روپے ہونے پر سینیٹرز کا اعتراض

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں موجود سینیٹرز نے اسٹیٹ بینک کے ملازمین کی تنخواہوں پر شدید اعتراض اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

سینیٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک ملازمین  کی تعداد 1178 ہے، گریڈ او جی 8 کے 16 ملازمین  ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ تبخواہ 39 لاکھ 35 ہزار روپے ماہانہ اور پنشن 11 لاکھ 95 ہزار روپے ہے جبکہ گریڈ او جی 7 کے 31 ملازمین  ہیں، انکی تنخواہ 25 لاکھ اور پنشن 9 لاکھ 74 ہزار ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ او جی 6 کے 60 ملازمین کی تنخواہ  15 لاکھ اور پنشن 8 لاکھ جبکہ او جی 4 کے 266 ملازمین کی زیادہ سے زیادہ ماہانہ تنخواہ5 لاکھ 76 ہزار اور 6 لالھ ۳۸ ہزار روپے تک ہے۔

تحریری جواب کے مطابق او جی 3 کے 286 ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2 لاکھ 91 ہزار اور پنشن 4 لاکھ 91 ہزار، او جی 2 کے 286 ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار اور پنشن 4 لاکھ 29 ہزار روپے اور او جی ون کے 4 ملازمین  کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ 11 ہزار اور پنشن 2 لاکھ 283 ہزار روپے تک ہے۔

Advertisement

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز نے اسٹیٹ بینک کے ملازمین کی تنخواہوں پر اعتراض کیا۔

اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ اندھا بانٹے ریوڑیا، مڑ مڑ اپنوں کو دے، ایک ایک ملازم کی تنخواہ چالیس لاکھ روپے تنخواہ ہے۔

دوسری جانب پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کون سا ایسا کام ہے کہ ان کی چالیس چالیس لاکھ تنخواہ ہے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ دنیا بھر میں سینٹرل بینک کا سیلری اسٹرکچر سب سے مختلف ہوتا ہے، بینکنگ سیکٹر کی تنخواہیں بہت بڑھ چکی ہیں، اس لئے اہم تھا کہ اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اچھی ہو۔

بعدازاں ایوان بالا کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/326808/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/326808/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version