Advertisement

’پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے سخت اثرات مرتب ہوں گے‘، اہم پیشگوئی

وزارت ماحولیاتی تبدیلی

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نے جاری کردہ دستاویز میں بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر سخت اثرات مرتب ہونگے، پچھلی ایک دھائی سے ملک میں مون سون کی بارشوں میں اضافہ ہوا، ملک میں 2025 تک پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک میں 2050 تک غذائی قلت چالیس سے ساٹھ فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ساحل سمندر میں دو سے تین فٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، ساحل سمندر میں اضافے سے 2100 تک کراچی بدین اور ٹھٹھہ شہروں کے وجود خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

ادارے نے کہا کہ حکومت ان خطرات سے آگاہ ہے اور ان کے تدارک کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ روز قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا ہے، آپریشن سینٹر مستقبل میں قدرتی آفات کی منیجمنٹ اور خطرات میں کمی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

Advertisement

نگران وزیراعظم نے قدرتی آفات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے اور پالیسی فریم ورک پر زور دیا اور کہا کہ کاربن کے اخراج میں حصہ کم ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔

انوار الحق کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقی چیلنج ہے، ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو یہ چیلنج آنے والی نسلوں کو بھی خوف میں مبتلا کیے رکھے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال شدید سیلاب کے باعث ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی جبکہ گزشتہ سال سیلاب کے باعث ملک کو 30 ارب ڈالر تک کا نقصان اٹھانا پڑا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/332634/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/332634/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version