Advertisement

عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں بدترین اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبالیہ کیمپ میں فضائی حملے میں سینکڑوں معصوم شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

نگران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم میں مزید ایک اضافہ ہے، ایسے قابل مذمت اقدامات کبھی بھلائے نہیں جا سکتے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر 6 بم گرائے جس سے پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہو گیا، شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حملے میں مزید شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

بعدازاں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جبالیہ کیمپ پر حملے میں حماس کے کمانڈر ابراہیم برہائی کو مارنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جبالیہ کیمپ پر حملہ حماس کے کمانڈر کے موجود ہونے کی اطلاع پر کیا، حملے میں حماس کے کمانڈر کو مار دیا ہے، ابراہیم برہائی حماس کا جبالیہ کیمپ بٹالین کا کمانڈر تھا اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے جانے والے حملے میں شامل تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے زمینی حملے ناکام ہونے پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، غزہ میں 45 فیصد رہائشی مکان، عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں، صیہونی فورسز نے ترک فلسطین دوستی کینسر اسپتال پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں اسپتال ملبے کا ڈھیر بن گیا، اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فاسفوس بم برسانے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ صیہونی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شہداء میں 3600 سے زائد بچے، 1800 کے قریب خواتین بھی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/339872/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/339872/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version