بلوچستان: فوجی قافلے پر حملہ، 14 جوان شہید

بلوچستان: فوجی قافلے پر حملہ، 14 جوان شہید
بلوچستان میں دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا جس کے باعث 14 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے 14 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 14 سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
شہداء کی نماز جنازہ پسنی میں ادا کی گئی، ان کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سول اور حاضر سروس عسکری حکام نے شرکت کی۔
شہداء میں سے سپاہی حمزہ ظہیر کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو پاک آرمی کی 6 این ایل آئی کور ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تھے، وہ 2018 میں پاک آرمی میں بھرتی ہوئے اور انہوں نے بائیس سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا، شہید کا جسد خاکی بذریعہ سی ون تھرٹی کراچی سے سرگودھا ایئر بیس پہنچایا جائے گا۔
شہید کی نماز جنازہ بعد نماز عصر بابا قائم سائیں دربار سے ملحقہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ اکبر آباد قبرستان میں کی جائے گی۔
سیکیورٹی فورسز ہر قیمت ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع گوادر کے علاقے میں پسنی سے اورماڑہ جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/356418/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/356418/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News