Advertisement

خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ سے حلف لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں نگران خیبرپختونخوا کابینہ کے نو نگران وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر غلام علی نے نگران وزراء سے حلف لیا۔

نئے وزراء میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر، آصف رفیق، نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ، احمد رسول بنگش، محمد قاسم، عامر ندیم اور احمد جان شامل ہیں۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی بطور وزیر اعلیٰ کے پی تقرری؛

Advertisement

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے نو تعینات نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے رائے طلب کی۔

گورنر نے آئینی اختیارات کے تحت ایڈوکیٹ جنرل، سابق قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کو فیصلہ کرنے کیلئے مراسلہ بھیجا۔

سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا۔

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کون ہیں؟

جسٹس ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے، وہ نگران وزیر قانون ہونے کے ساتھ ساتھ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین گریڈ 22 افسر نظر حسین اور ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد کے بھائی ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

محمد اعظم کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔

مرحوم اعظم خان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی ہوئی اور ان کی میت آبائی علاقے میں پہنچائی گئی۔

محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔

واضح رہے کہ محمد اعظم خان نے 21 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement

محمد اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، وہ ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے۔

ان کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے ہے۔

مرحوم اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/380767/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/380767/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version