جائزہ مذاکرات کی کامیابی پر وزیرخزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، احسن بختاوری

جائزہ مذاکرات کی کامیابی پر وزیرخزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، احسن بختاوری
صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ جائزہ مذاکرات کی کامیابی، اسٹاف معاہدے پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس کی وصولی کی ہے، زراعت اور پراپرٹی کے شعبے پر نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے اصلاحات کی جائیں۔
احسن بختاوری نے کہا کہ صفر ٹیکس ریٹرن فائل نہیں ہونے چاہیں، ایف بی آر اس معاملے پر سوچ بچار کرے اور حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری پر کام تیز کرے۔
انکا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس کا 56ہزار کی سطح عبور کرناخوش آئند ہے، موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدر آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ معاشی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں، امید ہے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 71کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جلد جاری ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا، معاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کئے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافہ کیا ہے، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد 1.9 ارب ڈالر قرض ہوجائے گا، قرض پروگرام کے ذریعے پاکستان اخراجات میں کمی کرے گا، پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام آ رہا ہے، وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/453297/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/453297/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News