نامور سیاستدان نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

ایک اور اہم شخصیت کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی سے ملاقات کی۔
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نےافتخار الحسن گیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیے، 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا، میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کیلئے بہت محنت کی، ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کیساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔
اس موقع پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے، ملک میں معیشت کیلئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے، آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/543764/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/543764/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News