Advertisement

سینیٹ ارکان کا فوجی عدالتوں کے حق میں منظور شدہ قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

سینیٹ

سینیٹ ارکان کا فوجی عدالتوں کے حق میں منظور شدہ قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: سینیٹ میں فوجی عدالتوں کے حق میں منظور شدہ قرارداد کے خلاف کئی ارکان میدان میں آ گئے اور قرارداد کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ایوان بالا کے ارکان کی جانب سے فوجی عدالتوں کے حق میں منظور شدہ قرارداد واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس شروع ہوتے ہی جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رضا ربانی سمیت کئی ارکان سیٹوں پر کھڑے ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ عباسی بھی ہمنوا بن گئیں۔

سینیٹ میں سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ کل سینیٹ نے قرارداد پاس کی جب صرف 12 ارکان ایوان میں موجود تھے، ایجنڈا میں جو چیز شامل نہیں تھی اسے پیش کیا گیا، یہ قرارداد جمہورئت کی نفی ہے، جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ ایوان نے قوائد وضوابط سے ہٹ کر جو کام کیا ہم اسے سپورٹ نہیں کرتے، ایوان کو استعمال کرکے ایسے قرارداد پاس کرائی گئی جو جمہوریت کی نفی ہے۔

Advertisement

سعدیہ عباسی نے مزید کہا کہ کیا ایوان کل یہ قرارداد لے آئے گا کہ ملک میں مارشل لاء لگا دیا جائے تو کیا مارشل لاء لگا دیا جائے گا؟ یہ طریقہ کار نفی کرتا ہے پارلیمانی روایت کی، موجودہ حالات میں ایسی قرارداد سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، یہ قرارداد واپس لیں، یہ قرارداد اس ایوان کی عکاس نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹر رضا ربانی، طاہر بزنجو، تاج حیدر، سینیٹر مشتاق نے بھی نشتوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور کہا کہ ہم اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں، جس پر ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی نے کہا کہ سینیٹ ایجنڈا مکمل کرکے میں آپ کو بات کرنے کی اجازت دیتا یوں۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیف اللہ ابڑو نے کورم کی کمی کی نشاندہی کردی اور اراکین کی تعداد پوری نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں رواں برس 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ہونے والے واقعات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کرانے کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/565870/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/565870/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version