Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ آج شام گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ آج شام چھ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مرحوم اعظم خان کی وفات کی بعد ایڈوکیٹ جنرل سمیت تمام متعلقہ لوگوں کو بلایا، ہم نے آئین کا راستہ اپنایا ہے، آئین میں ہے کہ تین دن کے اندر فیصلہ ہو۔

غلام علی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دی جا چکی تھی اس لیے میں نے فوری فیصلہ کیا، میں نے ایک منٹ بھی اختیار نہیں لیا، سمری پر دستخط بھی کر چکا ہوں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement

جسٹس ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے، وہ نگران وزیر قانون ہونے کے ساتھ ساتھ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف بھی رہ چکے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین گریڈ 22 افسر نظر حسین اور ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد کے بھائی ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/606969/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/606969/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version