Advertisement

سندھ میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، مقبول باقر

جسٹس (ر) مقبول باقر

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا ہے کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے قطر کے نئے قونصل جنرل نايف شاهين آر ایم السلیطی کی ملاقات ہوئی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے اس موقع پر کہا کہ قطر کے نئے قونصل جنرل کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہر کراچی کو اپنا گھر سمجھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کی 14 کمپنیاں سندھ میں کام کر رہی ہیں، سندھ میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ تھرکول ملک کا واحد سستا بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت 26 واں تھرکول انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں انرجی بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کر دیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بورڈ کے فیصلے کے مطابق بلاک ٹو میں مائن کی توسیع 7.6 ایم ٹی پی اے سے 11.2 ایم ٹی پی اے گنجائش کرنے کی منظور دیدی تھی، ایس ایس آر ایل بلاک ون میں 7.8 ایم ٹی پی اے کول نکالنے کی منظوری دے چکی ہے، تھرکول فیلڈ 9100 کلومیٹرز پر پھلا ہوا ہے، اسوقت تک 12 بلاکس بن چکے ہیں، ہر بلاک میں 2 بلین کول ریزرو ہیں، ہر بلاک 30 سال تک 4000 تا 5000 بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقبول باقر کا کہنا تھا کہ تھر کول ملک میں سستی بجلی کے ضروریات پوری کرے گا بلکہ برآمد بھی کر سکتے ہیں، 2015 میں تھرکول کا ٹیرف 60.32 ڈالرز فی ٹن تھا اور آج 2023 میں 30.39 ڈالرز فی ٹن ہے، تھرکول ملک کا واحد سستا بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

اجلاس میں نگران وزیر ریوینیو یونس ڈھاگا، وزیر قانون عمر سومرو، چیف سیکریٹر ڈاکٹر فخر عالم، سیکریٹری توانائی ریحان بلوچ، شبر زیدی اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔

Advertisement

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر؛ پرانے روٹس پر مزید نئی بسیں چلانے کا فیصلہ

Advertisement

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پہلے جاری بسوں کے روٹ پر نئی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے پہلے روٹس پر رش زیادہ ہے، اس لیے پرانے روٹس پر بسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق روٹ نمبر ایک، روٹ نمبر 4 اور روٹ نمبر 9 پر نئی بسوں چلیں گی۔

واضح رہے کہ آئندہ ہفتے بسیں ڈیپو پر پہنچ جائیں گی، جس کے بعد انہیں مختص کردہ روٹس پر چلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران 30 بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچی تھی۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کراچی کے رہائشیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ بسوں کی ایک اور کھیپ، جو پیپلز بس سروس (فیز 2) کا حصہ ہے، کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ یہ بالکل نئی بسیں عوام کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے مستقبل قریب میں شہر کی سڑکوں پر آئیں گی، یہ بسیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدی کی تھیں۔

مزید برآں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں شروع کی جانے والی پیپلز بس سروس کی دوسرے فیز کی کھیپ میں 30 بسیں کراچی پہنچی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/640287/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/640287/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
زلزلہ 2005 کو 20 برس بیت گئے، آزاد کشمیر میں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان گڈ گورننس و کرپشن رپورٹ پر اختلافات برقرار
قومی استقامت؛ پاکستان کا تمام قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدید اقدامات کرنے کا عزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version